‏پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر سے . تحریر: محمد وقاص عمر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ سجنے جا رہا ہے ۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اورانڈیا کے ساتھ افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ سپر12 کے گروپ ون میں ساؤتھ افریقاآسٹریلیا، انگلینڈ، آسٹریلیااورویسٹ انڈیزکی ٹیمیںمد مقابل ہوں گی۔گروپ ون اورٹو میں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اسی کے ساتھ راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈ ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ ٹو میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے عمان اور یو اے ای شروع ہوگا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی انڈیا کر گا۔پہلے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ انڈیا میں ہی شیڈیول تھا مگر بھارت میں کرونا کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے یو اے ای اور عمان میں شفٹ کر دیا گیا۔

پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے دونوں ملکوں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان کوئی سریز نے ہونے ہونے کی وجہ سے ہمیں یہ موقع صرف بڑے ایونٹس میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔پچھلی بار جب دونوں حریف ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں تو پاکستان نے انڈیا کو چمپین ٹرافی کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان اور انڈیا کا چمپین ٹرافی کے فائنل میں جوڑ پڑا تو تقریبا 400 ملین افراد نے اس مقابلے کو دیکھا۔اس بات سے آپ اندازا لگا سکتے ہیں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کتنے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔خیر اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ 17 اکتوبر سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شروع ہونے جا رہے ہے اور پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.