پاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بن گئی

suzuki mehran

پاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بن گئی
حالیہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کے باوجود مجموعی طور پر پاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ جبکہ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نے گزشتہ 40سالوں میں پاکستان میں 25لاکھ گاڑیاں پیدا کی ہیں۔ کمپنی کی اس کامیابی میں 2019ء تک اس کی مہران گاڑی اور اس کے بعد آلٹو نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ اس دوران کمپنی کی دیگر گاڑیاں کلٹس، بولان، ویگن آر وغیرہ نے بھی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
دوسری جانب ملکی معاشی صورتحال کا اثر پاک سوزوکی کمپنی پربھی پڑاہے ،رواں سال فروری میں کمپنی کے صرف 1ہزار یونٹ ہی فروخت ہوئے۔ اس سے ایک ماہ پہلے کمپنی کی مقبول ترین کار آلٹو کے صرف 44یونٹ فروخت ہوسکے۔

Comments are closed.