جنگ جیتنے والے طالبان کو پاکستان ہی مزاکرات کی میز پر لایا ہے دنیا الزم سے پہلے سوچے، وزیراعظم
جنگ جیتنے والے طالبان کو پاکستان ہی مزاکرات کی میز پر لایا ہے دنیا الزم سے پہلے سوچے، وزیراعظم
باغی ٹی وی : وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل افغان سیاسی قیادت مل بیٹھ کر تلاش کرسکتی ہے، غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پائیدار امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا ،یورپی یونین سمیت عالمی برادری افغان مہاجرین کی مدد کیلئے آگے آئیں ،وزیراعظم نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پاکستان پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا، پاکستان نے اس کیلئے ہرممکن کوشش کی لیکن مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی سے 70 ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسلحہ کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں، طالبان کو فتح نظر آرہی ہے اب وہ ہماری کیوں سنیں گے، جب امریکا کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیے تھی، اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے، جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ہورہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔