پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

0
44
United Nation

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیےبین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے-

باغی ٹی وی: گزشہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا۔

امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

اس حوالےسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کے وعدے ہوئے ہیں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


دوسری جانب ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے،منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

خیال رہےکہ 350 ارب ڈالرکی معیشت والے پاکستان کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچانے کے ساتھ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا، سیلاب میں جہاں 1700 انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں 16 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ، جس میں سے آدھی رقم پاکستان اپنے وسائل سے حاصل کرے گا۔

روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

عالمی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے امداد کے وعدے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افرادکی بحالی کے لیے 8 ارب ڈالرکی امدادکی اپیل کے بعد کیےگئے ہیں۔

عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک نے وعدہ کیا ہےکہ وہ آئندہ تین سالوں میں4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرےگا جب کہ عالمی بینک نے پاکستان کو دو ارب ڈالر دینےکا اعلان کیا ہے، ان کے علاوہ امریکا، چین اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر،یوایس ایڈ 10 کروڑ ڈالر،جاپان نے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر،جرمنی نے 8 کروڑ 40 لاکھ یورو،یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو، فرانس نے ایک کروڑ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر،ایشین انفرااسٹرکچر نے انویسٹمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر اور برطانیہ نے90 لاکھ یورو کی امداد فراہم کی-

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مِچل نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ازبکستان تجارت بڑھانے اور تجارتی راہداری پرکام تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کو آپریشن نے بھی ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اورکراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

Leave a reply