محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف موسم گرم اور مرطوب رہے گا-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم، دیر اور بالاکوٹ میں بارش متوقع ہے ،چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مردان،ما لاکنڈ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، مانسہرہ،کوہستان ، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے ، میر پور خاص ، حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، نوشہرو فیروز،ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر، عمر کوٹ اوردادو میں بارش کا امکان ہے
گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور،ملتان، رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ،لاہور ، شیخوپورہ اوربہاولنگر میں بھی بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال ، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ وسطی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے –
جبکہ کراچی ، آئی آئی چند ریگر روڈ پر ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے ٹھٹھہ میں ریلوے ٹریک کئی مقامات سے متاثر ہونے سے ٹینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے برساتی ریلے سےجھمپیر کے قریب اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے-
ادھر لیاقت پور شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی جبکہ کنڈیارو، مورو اور گردونواح میں بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا ہے
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ ہوا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا ،گجو متہ، فیروز پور روڈ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 154ریکارڈ کیا گیا-