پاکستان میں چاند گرہن کل، سورج گرہن بھی رواں ماہ لگے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ پاکستان میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا، چاند گرہن کل جبکہ سورج گرہن 21 مئی کو ہو گا
پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا ،چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 45 منٹ پر ہو گا ۔ 12 بج کر 25 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور 2 بج کر 5 منٹ پر ختم ہو جائے گا ۔
پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہو گا جو سال کا طویل ترین دن ہوگا، سورج گرہن صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگے گا 11 بج کر 42 منٹ پر عروج پر ہو گا ، 2 بج کر 35 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا ۔ گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں ، یورپ آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا اور دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔