گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔
COVID-19 Statistics 27 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,704
Positive Cases: 620
Positivity %: 3.71%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 191— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 27, 2022
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا4 مریض انتقال کرگئے جب کہ اب بھی 191مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح2 فیصد سے زائد تھی۔
پس منظر:
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔
26 فروری کو ہی اس وقت کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں 29 فروری کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مزید 2 کیسز کی تصدیق کی، جس سے اس وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہوگئی تھی۔