پاکستان میں کرونا سے مزید 71 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناسےمزید 71 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار176 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 2 ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور34ہزار773 زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار560، خیبرپختونخوا ایک ہزار 649، اسلام آباد419، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 222 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار608، خیبرپختونخوا58 ہزار701، سندھ 2 لاکھ 15 ہزار679، پنجاب ایک لاکھ 38 ہزار608، بلوچستان18 ہزار168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبر پختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے،

Leave a reply