پاکستان میں غیر ملکی کمپنی مرضی کریں یہ نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

0
38

پاکستان میں غیر ملکی کمپنی مرضی کریں یہ نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص مواقع پرموبائل سروس بند کرنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے حکومت اور پی ٹی اے کی اپیل منظور کر لی،عدالت نے موبائل سروس کمپنی کو اپنی تشویش وفاقی حکومت کیساتھ ٹیک اپ کرنے کی ہدایت کی، جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی قومی مفاد کے معاملات کا مذاق نہ اڑائے،موبائل سروس بند کرنے کی ہدایات قابل جواز اور شفاف ہونی چاہیے،

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو سب کا فائدہ ہو گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار زندگیاں گنوائی،اربوں کا نقصان اٹھایا،ملک میں بزنس اور غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے،غیر ملکی کمپنی حکومت کو سروس بند کرنے کے معاملہ پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی،پاکستان میں غیر ملکی کمپنی مرضی کریں یہ نہیں ہو سکتا،

وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے کی ہدایات کا معیار ہونا چاہیے،سابق وزیراعظم لندن سے واپس آئے،جیل لے جاناہوتوسروس بندکردی جائے،کسی جگہ سیکیورٹی کامسئلہ تومخصوص ایریامیں سروس بندکرنےکی ہدایات ہو،کسی بھی تہوارپرموبائل فون سروس بندکرنےکی پی ٹی اےکی ہدایات آجاتی ہے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کمپنی یہ نہ بتائے وزیر اعظم یا وزیر اعلی ٰکدھر جاتے ہیں کدھر نہیں،کمپنیوں نے ریاست کے قوانین کی پابندی کرنی ہے،

عدالت نے کہا کہ فریقین کو سروس بندش کےوقت،اسکوپ،ایریاپرتحفظات ہیں تووفاقی حکومت سےرابطہ کریں موبائل سروس کی بندش ناخوشگوار، دہشتگردی کے واقعات روکنے کیلئے کی جاتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان حقائق کو مدنظر نہیں رکھا،موبائل کمپنیوں نے بھی کئی سال تک ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا،کمپنیوں کو ریاست کے قوانین کی پابندی کرنی ہے،

Leave a reply