پاکستان یو اے ای کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی

باغی ٹی وی : پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے جب کہ 50 اوورز کے میگا ایونٹس سری لنکا اور بنگلادیش کے ساتھ مل کر کرانے کا خواہشند ہے،

پی سی بی نے 31-2024 کے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرایا ہے،اس میں 2025 اور 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 سینٹرز موجود ہیں،اس فہرست میں کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی درج ہو جائے گا۔

اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے ہی میزبانی کرنا چاہتا ہے،8 وینیوز پر کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 کیلیے یو اے ای کو ساتھ ملایا جائے گا،10 وینیوز پر شیڈول 50اوورزکے میگا ایونٹ2027 اور 2031 کی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائے گا۔

Shares: