پاکستانی فنکاروں کا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں وہیں اس موقع پر فنکاروں نے بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے
معروف اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا عنوان : کشمیر، میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے ، نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دیدے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے
“Kashmir main Kashmir hoon koi Meri saada Sun le azaad humko hum se hee kar le
Na bantna na toorna bas chan sukh de de azad humko hum se hee kar le…." .
.#Mainkashmirhoon ✊#Tributetokashmir @faysalquraishi #KashmirSolidarityDay ✊ #5thFebruary pic.twitter.com/G2puMup9tB— shenyfidai 🇵🇰 (@shenyfidai1) February 4, 2020
اداکارہ ومیزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا اصل جرم وہ ہے جہاں ہمیں بولنا چاہیے ہم وہاں خاموش ہوجاتے ہیں بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آوازاٹھانی چاہیے اس کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی اس مسئلے پر نوٹس لینا چاہیئے
اور ساتھ ہیں شائستہ لودھی نے کشمیر پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسٹا گرام پرکشمیر پر ایک نظم کی سٹوری بھی شیئر کی
جبکہ اداکارہ و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پرتصاویر انسٹا گرام سٹوری پر شئیر کیں جس میں ندا یاسر اقرارالحسن کے ساتھ کشمیر ڈے شو میں شریک ہیں اور انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہم کشمیر کے ساتھ ہیں
رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پرکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کشمیریوں کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی اور اپنی ہی گذشتہ سال 30 اگست پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو شئیر کی
Pray for Kashmir 🙏🏻🥺 https://t.co/46M464wbR4
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 5, 2020
ایک اور پوسٹ میں رابی ہیر زادہ نے کشمیریوں کے حق میں ویڈیو شئیر کی اور ٹویٹ کیا کہ کاش ہم اس درد کو محسوس کر سکیں جس سے مقبوضہ کشمیر گزر رہا ہے مگر افسوس جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کشمیریوں کی تکلیفیں بڑھ رہی ہیں اور ہماری کاوشیں کم ہو رہی ہیں مگر کشمیر کی بیٹی نہ بھولی ہے نہ بھولنے دےگی
کاش ہم اس درد کو محسوس کر سکیں جس سے مقبوضہ کشمیر گزر رہا ہے، مگر افسوس جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کشمیریوں کی تکلیفیں بڑھ رہی ہیں اور ہماری کاوشیں کم ہو رہی ہیں۔ مگر کشمیر کی بیٹی نہ بھولی ہے نہ بھولنے دےگی۔#kashmirkibeti #modihitler
full videohttps://t.co/xogcWWlxHz pic.twitter.com/jESxotNC9g— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) October 19, 2019
اور دو ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مودی ہٹلر اور کشمیر کی بیٹی لکھا
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا اس یوم کشمیر پر بدقسمت تنازع کے نتیجے میں کھونے والی ہر جان اور ہر زندگی کو یاد کررہے ہیں
اداکارہ سجل علی نے بھی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کے لئے انسٹا گرام پر پاکستان کے نقشے پر کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کرتے ہوئے کشمیر لکھ کر سٹوری شئیر کی
حمزہ علی عباسی نے بھی یوم کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پر کشمیر کےحالات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں آپ کے لئے آواز ہی اٹھا سکتا ہوں اور لکھا کہ اللہ مجھے اس دن کودیکھنے کی توفیق دے جب میرے کشمیری بہنوب اور بھائیوں کئ خواہشات کے مطابق کشمیر کی تقدیر کا تعین ہو ٹویٹ کے آخر میں حمزی نےکشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے صبر کو سلام اور آپ کے حوصلے کو سلام