کراچی:’منزل میری آزادی ہے،کشمیری پاکستانی اورہم کشمیری ہیں: پاکستانی فنکار بھی کشمیریوں کے ہم آواز،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں آج کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر فنکاروں نے بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیری کی آزادی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے کشمیریوں، میں دعا گو ہوں کہ آپ کو جلد آزادی نصیب ہو تاکہ آپ اُس طرح امن کے ساتھ زندگی گزاریں جیسے آپ کا حق ہے‘
Dear Kashmiris, may you get the kind of freedom you all wish for. May there be peace for all of you, the kind we all deserve. Ameen. #KashmirSolidarityDay
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 5, 2020
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹویٹ میں تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں۔
Pray for Kashmir 🙏🏻🥺 https://t.co/46M464wbR4
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 5, 2020
آپ سب کا بہت شکریہ۔ آپ نے میرا ساتھ دیا۔ پاکستان کا ساتھ دیا۔ کشمیر کی آذادی ہر کشمیری کا حق ہے۔ اب اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں میرا ساتھ دیں۔
اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو ری ٹویٹ جس میں اشعار لکھ تھے کہ ’کشمیر میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے، نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دے دے، آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔‘
“Kashmir main Kashmir hoon koi Meri saada Sun le azaad humko hum se hee kar le
Na bantna na toorna bas chan sukh de de azad humko hum se hee kar le…." .
.#Mainkashmirhoon ✊#Tributetokashmir @faysalquraishi #KashmirSolidarityDay ✊ #5thFebruary pic.twitter.com/G2puMup9tB— shenyfidai 🇵🇰 (@shenyfidai1) February 4, 2020
اداکار ہمایوں سعید نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے نغمے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُس کا ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں تھا ’جاگ اٹھی ہے وادی ساری، منزل میری آزادی ہے‘۔
https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1224969229914558465?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224969229914558465&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fcelebrities-show-solidarity-with-kashmiries%2F
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دنیا بھر میں ہر سال پانچ فروری کو یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، آج کشمیری شہدا اور عوام کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مختلف سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 185 روز سے جاری ہے، وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بدستور معطل ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے، خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔








