فلسطینیوں کے حق میں تہران میں بڑی ریلی ، حماس ترجمان نے کیا پیغام دے دیا
باغی ٹی وی :ایران میں فلسطینی بھائیوں سے یک جہتی کے لیے ایک بہت بڑا ااجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں ایرانیوں نے شرکت کی .اسی طرح تہران میں قائم فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے دفتر کے سربراہ نے ایران کی طرف سے اس حمایت پر ایرانی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا .
ترجمان حماس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کے ناجائز قبضے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے. امریکا اور اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں.
حماس کے تہران میں دفتر کے ترجمان "خالد القدومی” نے آج بروز جمعرات کو تہران میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد، تہران یونیورسٹی سے فلسطین اسکوائر تک فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج، میں آپ کو مزاحمت، القدس الشریف اور فلسطین کی فتح کا پیغام دینا چاہتا ہوں؛ آج ، فلسطینی بچوں اور نوجوانوں نے دنیا کے عوام کو یہ پیغام بھیجا کہ استقامتی محاذ اپنے میزائلوں سے صیہونی ریاست کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
القدومی نے کہا کہ آج، فلسطینی عوام نے دنیا کو عزت اور وقار کا پیغام بھیجا؛ ہم آج مسجد الاقصی میں کھڑے ہیں اور فلسطینی نوجوانوں نے رمضان الکریم کے ابتدا ہی سے انتہاپسند صہیونیوں کو مسجد الاقصی کیخلاف جارحیت کی اجازت نہیں دی ہے؛ یہ فلسطینی امنگ اور آرزو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کیجانب سے فلسطین اسکوائر میں جو پینل کی تنصیب کی گئی ہے، اس میں صہیونی ریاست کی تباہی تک 7000 دن باقی ہیں، جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے زور دیا ہے ناجائز صہیونی ریاست کو ضرور تباہ کیا جانا چاہئے۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن حملے جاری ہیں. اسرائیل کےفضائی اور بحری حملے،فلسطینیوں کی لاشوں کے ڈھیرلگ گئے:ایف 16،اپاچی ہیلی کاپٹرکےذریعے بمباری ،اطلاعات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم ‘حماس’ کے درمیان بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کو بھی لڑائی میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔
اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد سمندر سےبھی میزائل داغے ۔ اب تک کی اطلاعات کےمطابق مجموعی طور پر تین روز میں 23 بچوں اور 8 خواتین سمیت 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کےراکٹ حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں