فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امورنے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مسجد ابراہیمی کتنے دن بند رہی اور کتنی بار اس میں اذان اور نماز نہیں ہو سکی۔

107 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

رپورٹ کے کے مطابق رواں سال اب تک مسجد ابراہیمی اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کاروں کی مداخلت کی وجہ سے 7 دن مکمل طور پر بند رہی جب کہ مسجد میں 443 بار اذان اور نماز کی ادائیگی سے روکا گیاہے۔ اسی طرح مسجد کی 21بار بے حرمتی کی گئی۔

دریں اثناء فلسطینی وزارت اوقاف کے ترجمان بسام ابو الرب کے مطابق اسرائیلی ریاست مسجد ابراہیمی اور پرانے الخلیل شہر کو یہودیانے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کرتے آ رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کافلسطینی شہری پر تشدد، گرفتاری

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں107 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

Comments are closed.