معروف کرکٹر شعیب اختر کے بارے میںسب جانتے ہیں کہ ان کی بالی وڈ میں بہت زیادہ دوستیاں ہیں. خصوصی طور پر سلمان خان اور شاہ رخ خن کے ساتھ ان کی بہت زیادہ دوستی ہے . یہ ان دونوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں. شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ جب پٹھان فلم ریلیز ہوئی تھی اس وقت میں نے اس کی کامیابی کے لئے بہت ساری دعائیں مانگی تھیں، انہوں نے کہا کہ میری سلمان اور شاہ رخ خان دونوں سے دوستی ہے لیکن شاہ رخ خان کمال کا محنتی بہادر اور نڈر آدمی ہے، وہ چار سال کے بعد سکرین پر واپسی کررہا تھا اس لئے میری دعا تھی کہ فلم ہٹ ہوجائے، میں شاہ رخ خان کو بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے خود دیکھا ہوا ہے.
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ”سلمان خان بھی بہت کمال کا انسان ہے وہ بہت لوگوں کی مدد کرتا ہے خیرات کرتا ہے. وہ اپنے والدین کے سامنے ایسے بیٹھا ہوتا ہے جیسے کٹا ہوا پرندہ ہو”. وہ اپنے ماں باپ کی بہت عزت کرتا ہے ان کی پوجا کرتا ہے اس لئے وہ بہت کامیاب ہے اس کے ماں باپ کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں تبہی تو دنیا میں اس کے نام کا ڈنکا بجتا ہے.
بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی