پاوری گرل دینانیر مبین کی پاوری کے بعد اب اُن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دینانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں

مذکورہ ویڈیو میں دینانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنارہی ہیں۔

دینانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔

پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو نہ صرف پاکستانی مداحوں بلکہ سرحد پار مداحوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے –

واضح رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے-

دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دینانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

Shares: