لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ناروے میں بوڈو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا پڑا-
باغی ٹی وی : فلائٹ ایمرجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر تصدیق کی کہ پراوز میں موجود مسافر کی طبعیت خرابی کی وجہ سے پرواز کی بوڈو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،متاثرہ مسافر کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ، ایوی ایشن سورس کی طرف سے اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK797 لاہور اور ٹورنٹو کے درمیان معمول کے مطابق روانہ ہوئی گزشتہ روز سہ پہر مقامی وقت کے مطابق 1725 پر لاہور سے ابتدائی طور پر ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی مسافر کی طبعیت خرابی کے باعث ہوائی جہاز نے نیچے اترنا شروع کر دیا، اس ہنگامی صورتحال کے لیے بوڈو کے ڈائیورشن فیلڈ کا انتخاب کیا گیا، لاہور اور ٹورنٹو کے درمیان PK797 بغیر کسی حادثے کے بحفاظت بوڈو میں اتری۔








