قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں جا بجا بکھرے کچرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو برطانوی کمپنی کے ملازمین نے وائرل کی ہیں-
باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق لندن جانے والی پروازمیں صفائی کے ناقص انتظامات پربرطانوی کمپنی کے ملازمین نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں پرواز9785 کی سیٹوں کے نیچے اور واش روم میں بکھرے کچرے کی تصاویر پرترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے-
لیکسن گروپ اور ائیرعربیہ کی نئی ائیر لائن کا پاکستان میں آغاز آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی تک متوقع
ترجمان پی آئی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائین کو طیاروں میں کچرے کے باعث اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ہر بار ڈیپ کلیننگ کروانی پڑتی ہے صفائی میں وقت لگا جس کی وجہ سے طیارے کی لندن سے واپسی کی پرواز میں تاخیر بھی ہوئی پی آئی اے صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، یہ اسلام آباد سے لندن کے دوران سفر کرتے ہوئے مسافروں کی جانب سے پھینکے گئے کچرے کی تصاویر ہیں پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی۔
امریکی بمبار طیاروں کی روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں
ترجمان پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہےانہوں نے مسافروں سے درخواست کی کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔