وزیرِ اعظم نے شہریوں کے تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کیا اہم منصوبے کا فتتاح‌

وزیرِ اعظم نے شہریوں کے تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کیا اہم منصوبے کا فتتاح‌

باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ایگل سکواڈ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا . وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے استقبال کیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو سیف سٹی منصوبے میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی منصوبہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ نظام کے تحت اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک کی نگرانی و بلا تعطل روانی، جرم کی جگہ کا تعین و بروقت کاروائی، جی آئی ایس میپنگ اور جیو ٹیگنگ سر انجام دینے میں معاونت کرتا ہے.


سیف سٹی منصوبہ ایگل سکواڈ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاونت، بروقت کاروائی اور ریسپانس ٹائم کو کم کرنے کو یقینی بنائے گا.

100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل ایگل سکواڈ میں 500 جوان وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر معمور ہونگے.

جدید آلات جیسے کہ ایل ٹی ای سیٹ اور جی آئی ایس سسٹم سے لیس ایگل سکواڈ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا.

دورے کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور جوانوں بھی موجود تھے

Comments are closed.