پولیس بارے عدالت نے کیے ایسے سوال کہ حکام ہوئے پریشان، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی عدالت طلبی

0
38

پولیس بارے عدالت نے کیے ایسے سوال کہ حکام ہوئے پریشان، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی عدالت طلبی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے خلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،

عدالت نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی یہ ہے کہ گھروں میں غیر قانونی چھاپےماررہی ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کو اس طرح چھاپے مارنے کا اختیار ہے؟آپ نے ٹاپ ٹین کی لسٹ بنائی مگر نام 20 دے دیے،کیامیڈیا کو بلا کر پولیس کارکردگی سے متعلق پوچھا جائے ؟کیا پولیس شہریوں کو زندہ رہنے کا حق دے رہی ہے ؟

عدالت نے کہا کہ کیا اس طرح کی فہرستیں شائع کی جا سکتی ہیں ؟کیا اس کارکردگی پر چیف سیکریٹری یا آئی جی پنجاب کو بلا لیا جائے ؟. عدالت کے حکم پر سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کر دی، سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ رپورٹ ہوم سیکریٹری پنجاب نے تیار کی تھی،

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا

 

اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

Leave a reply