پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورکے علاقے تھا نہ گجر پورہ کے پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا 35 سالہ امجد ہسپتال میں دم توڑ گیا ،امجد کو پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب کروایا گیا تھان، گجرپورہ پولیس نے ٹارچر سیل میں امجد سمیت نو افراد کو حبس بے جا رکھا ہوا تھا۔ بازیابی کے وقت بھی امجد پولیس تشدد کے باعث چارپائی پر درد سے کراہتا ہوا پایا گیا تھا۔

دوسری جانب گجرپورہ پولیس نے جاں بحق امجد کے بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تین پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس ٹارچر سیل واقعے پر ایس ایچ او گجرپورہ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

پولیس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے9 افراد کو فاریسٹ آفس میں غیرقانونی حراست میں رکھا، سی سی پی اولاہورنے ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختارکوانکوائری آفیسرمقررکردیا ہے،سی سی پی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعےکےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، واضح رہے کہ غیر قانونی حراستی سیل کی خبریں‌ میڈیا پر آنے کے بعد سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر اعلیٰ‌ پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا ہے

Comments are closed.