موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا پیغام، لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی

ہیلمٹ زندگی بچاتا ہے-
0
38
helmet

موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی۔

باغی ٹی وی: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ میچز کی شئیر کی گئی ویڈیو میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ لاہور پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہیلمٹ زندگی بچاتا ہے-

لاہور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں مختلف کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤلر کی طرف سے گیند کرائے جانے پر بلے باز کے ہیلمٹ پر بال لگتی ہے جس سے اس کا سر محفوظ رہتا ہے۔


ویڈیو میں قومی کرکٹر محمد عرفان کی باؤلنگ کے کلپس بھی شیئر کیے گئے جس میں محمد عرفان کی گیند زمبابوے کے بلے باز کے ہیلمٹ پر جاکر لگتی ہے۔ گیند ہیلمٹ پر لگنے سے بلے باز گِرجاتا ہے اور ہیلمٹ دور جاکر گرتا ہے۔

گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

لاہور پولیس کی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے بھی دلچسپ رد عمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لاہور پولیس کا بہت زبردست آئیڈیا ہے’، ایک اور صارف نے لکھا کہ آگاہی پھیلانے کیلئے یہ بہترین مارکیٹنگ کا طریقہ ہےایک صارف نے لکھا کہ اگر شعیب اختر بال کرا رہے ہوں تو شاید ہیلمٹ کام نہ آئے-

دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم، چالان کرنا مقصود نہیں، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے-

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ …

سی ٹی او مستنصر فیروز نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا کہا کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہیلمٹ بازو پر لٹکانے اور ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان جاری، شہر بھر میں 190 ناکے قائم ،بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

Leave a reply