پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے منعقد ہونے کی خبر کے بعد اب پی سی بی اس کی تیاریوں میں مصروف ہے . پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستانی آفیشلز کی میچز میں تقرری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

غیر ملکی آفیشلز روشن ماہنامہ، رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف کو بھی شامل کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ آفیشلز کی تصدیق کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا.

خیال رہے کہ کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔ جس کے بعد اگلے مراحل کی تیاریاں جاری ہیں .

Comments are closed.