پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ،این او سی ایک بار پھر منسوخ

0
111
pti

تحریک انصاف کے کل کے اسلام آباد جلسےکا این او سی منسوخ کردیا گیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئی، اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیام این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں، جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد جلسہ کی تیاریاں،پولیس نے لاہور کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون کو مبینہ طور پر گارڈن ٹاؤن میں ہاؤس اریسٹ کردیا گیا،فرخ جاوید مون کا کہنا ہے کہ میں ایک منتخب رکن اسمبلی ہوں،آج 12 بجے گھر سے نکلنے لگا تھا لیکن پولیس نے روک دیا،پولیس کی نفری گھر کے باہر موجود ہے،پولیس نے بتایا کہ آپ کل شام 4 بجے تک گھر سے نہیں نکل سکتے،پولیس افسران نے کہا کہ آپ کے ہاؤس اریسٹ کا حکم ہے،مجھے گھر سے نکل کر اپنے دفتر بھی نہیں جانے دیا جا رہا،

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا کل 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں،جلسہ ترنول چوک میں ہو گا، جلسہ سے پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی،پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر نےاسلام آباد جلسہ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر سے لوگ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پہنچیں ہم پرامن طور پر عمران خان کی رہائی اور ملک میں جمہوریت و قانون کی بالادستی کے لئے پرامن آواز اٹھائیں گے۔

Leave a reply