پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے پورے ملک کو اربوں‌ کا نقصان ہو ا، بلاول بھٹو

باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا،پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے پنجاب کو 483 ارب روپوں کا نقصان ہوا،

سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کیا، معیشت کی سست رفتاری اور کرونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،
سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے،

Shares: