لاہور: پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے چئیرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ٹکٹیں بیچتے رہے اور ووٹ خریدتے رہے یہ کیسے شفافیت لائیں گے-
باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے لوگ میرے پاس آئے اور بلے باز کا نشان مانگا، اس مرتبہ ان لوگوں نے کہا کہ ہم بحیثیت فاتح پارٹی آپ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کو جوائن کرتے ہیں آپ دبئی چلے جائیں، ان لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ یہ پارٹی ہمیں بیچ دیں۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ یہ لوگ ٹکٹیں بیچتے رہے اور ووٹ خریدتے رہے یہ کیسے شفافیت لائیں گے، یہ لوگ علی امین گنڈا پور، میاں اسلم اقبال اور پرویز الہیٰ کو آگے لائے،مجھے دوستوں نے کہا آپ اس پارٹی کے چیئرمین بن جائیں، میں اپنی شفافیت کی لائین پر کھڑا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے شفافیت کا جنازہ نکال دیا، یہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے زرداری اور فضل الرحمان سے بات کر رہے ہیں۔
اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …
اختر اقبال ڈارنے کہا کہ اگر یہی سب کچھ کرنا تھا تو نظریاتی لوگوں کو کیوں خراب کیا، تحریک انصاف نظریاتی ملک سے پیسے کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے،الیکشن کمیشن کو طاقتور بنایا جائے، اور ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروائے جائیں۔