صحافیوں سے جبری استعفیٰ لینے کا سلسلہ جاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی شدید مزمت

0
39

لاہور۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ڈان لاہور کے ریزیڈینٹ ایڈیٹر اشعر رحمان سے جبری استعفی لینے کی مذمت۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے ڈان لاہور کے ریزیڈینٹ ایڈیٹر اشعر رحمان سے ڈان انتظامیہ کی طرف سے زبردستی استعفی لینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا ہے کہ اشعر رحمان سے جبری استعفی لینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ڈان انتظامیہ نہ صرف اعلی اقدار سے عاری ورکرز دشمن ہے بلکہ ملک کے آئین وقانون کی باغی بھی ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی ۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔سینئر نائب صدر خرم پاشا۔نائب صدر یوسف عباسی۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ ملک ۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ڈان میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے ریزڈینٹ ایڈیٹر لاہور اشعر رحمان سے جبری استعفی لے کر آئین و قانون کی ڈھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔ڈان انتظامیہ کا یہ اقدام اعلی اقدار کے بھی خلاف ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب ڈان جیسے ادارے میں پروفیشنل ایڈیٹر اور صحافیوں کی کوئی جگہ نہیں رہی۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے اس جبری برطرفی نما استعفی پر اشعر رحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پی یو جے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے قانونی حق کے تحفظ کے لئے عدلیہ سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی ۔ پی یو جے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے خبردار کیا کہ ڈان انتظامیہ ادارے سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور استعفوں کی پالیسی اختیار کرنے سے باز رہے ورنہ پی یو جے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرئے گی۔

Leave a reply