قانون سازی پر عجلت سے نوٹس لینا قابل مذمت ہے. امان اللہ کنرانی
سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا اپنے ہمنوا ججز کی خودساختہ بنچ کی تشکیل کے ذریعے عوام و وکلاء کے دیرینہ اُمنگوں کے عین مطابق قابل ستائش از خود کاروائی سے متعلق قانون سازی پر عجلت و پھرتی سے نوٹس لینا قابل مذمت ہے.
وقت سےپہلے ماں کی پیٹ سےبچہ برآمد کرناAbortionہےجو انسانی،اسلامی،اخلاقی اقدار کے منافی و قتل ہےکلSCP Practice&Procedureکامجوزہ ACTاپنےوجودسےقبل ہیNIPکرنا قانون کاقبل ازوقت قتل ہےجو ایکHandpicked Rogue Judiciaryکرسکتی ہےپہلےArmy کویہ نام منسوب تھااب انکی بجائےSCPکویہ اعزازمبارک ھو pic.twitter.com/MA7gfV5CJq
— Amanullah Kanrani (@amankanrani1) April 12, 2023
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت کے ذھنیت کی عکاس اور پارلیمنٹ کے اُمور کی انجام دہی کے اندر کھلی مداخلت اور آئینی حدود سے تجاوز اپنے فیصلے تھونپے کی کوشش ہے جس کی ہر سطح پر مزاحمت ہوگی اور ہونی چاہیے اگر پارلیمنٹ آئین کے تحت قانون سازی نہ کرسکے اور اس کو اپاہچ عضو معطل بنادیا جائے تو اس سے پارلیمانی نظام کو لپیٹے جانے کاجابرانہ عمل کہا جائے گا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
امان اللہ نے مزید کہا کہ آئین شکنی کا جُرم تصور کیا جائے گا جس پر ایسے مجرموں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 5 و حلف سے روگردانی کرنے اور حلف کی خلاف ورزی پر آئین کے آرٹیکل 6 کو بروئے کار لایا جائے جب عدلیہ کے اندر ایک مخصوص چور دروازے سے داخل ھونے والا ٹولہ اپنی مانی کرے گاتو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے