ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

آئندہ ہفتے میوزک فلم پالیسی کو لانچ کیا جا رہا ہے
0
27
maryamzeb orangzeb

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےریڈیو پاکستان لاہور میں مختلف منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے. وزیر اعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہونا چاہئے نہ کہ پٹرول بم.انہوں نے کہا کہ ملکی سینما ہائوسز مختلف وجوہات کی بنا پر پٹرول پمپس اور شادی ہال میں تبدیل ہوئے کیونکہ فلم پروڈیوسر کیلئے ممکن نہیں تھا کہ وہ اسے مزید چلا سکے لیکن حکومتی پالیسیوں کی بدولت اس عید پر پانچ سے چھ فلمیں ریلیز ہوئیں اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آرہی ہے جبکہ اس رجحان کی اہمیت کے پیش نظر ریڈیو پاکستان میں عوام کیلئے پہلا ڈیجیٹل سینما بنانے جا رہے ہیں.

سینما ہائوسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے جبکہ ایف بی آر انہیں بھرپور ریلیف بھی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم فنانسنگ کونسل نے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے ہیں اب کوئی بھی ڈاکومنٹری، شارٹ فلم یا فلم بنانا چاہے تو حکومت اس کی معاونت کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ” آئندہ ہفتے میوزک فلم پالیسی کو لانچ کیا جا رہا ہے” اور پورے ملک کی میوزک ہسٹری کو نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15جولائی سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے میوزک کے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جائے گا اور اس کا آغاز سندھ سے کرنے جا رہے ہیں۔

 

بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

Leave a reply