لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ ذاتی لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں-
باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری فٹنس کا راز میرے غم ہیں، بھائی کی وفات کے بعد روٹی میرے گلے سے نہیں اترتی تھی، میں نے 8 سے 9 ماہ صرف چائے اور کیک رسک پر گزارا کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ بھائی کی وفات سے قبل بھی میں انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کر رہی تھی مگر بھائی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد 16 گھنٹے کی فاسٹنگ 24 گھنٹے تک بھی چلی جاتی تھی، بھائی کی موت کے غم سے نکلی تو بہت قریبی دوست کا انتقال ہو گیا، یکے بعد د یگرے غم ہی میری فٹنس کا راز ہیں۔
خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی
دوران انٹرویو اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولوں تاکہ میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد میرا لنگر خانہ میرے لیے صدقۂ جاریہ بنے، میں ایک جگہ خرید کر وہاں لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپنی اس خواہش سے متعلق دعا کرنے کی اپیل کی۔
بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف