سابق وزیراعظم کی بیٹی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے خلاف فضا بتول گیلانی کے سابق شوہر نے بیٹےسے ملاقات نہ کروانے پر درخواست دائر کردی ،خرم خان نے درخواست میں کہا کہ سابق اہلیہ بیٹے سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروا رہی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بیٹے سے ملاقات کا حکم جاری کرے.

یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔ عدالت نے فضہ بتول کو ہر دو ماہ بعد ملوانے کا پابند کیا تھا، لیکن فضہ بتول بچے کو اپنے والد سے نہیں ملنے دے رہی. یہ کیس کئی برسوں سے عدالت میں زیر سماعت ہے.

Comments are closed.