صحافی یا منیشات فروش، پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ کر پانچ پریس کارڈ اور ایک کلو چرس برآمد کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک کلوسے زائد منشیات اور پریس کارڈ برآمد کر لیا ،

پولیس نے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے ملزم صغیر جہانگیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی، ملزم نے خود کو صحافی بتایا تا ہم دوران تلاشی منشیات کی برآمدگی سے پولیس بھی حیران رہ گئی،

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 جعلی صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا

ملزم کے قبضے سے پانچ موبائل فون بھی پولیس نے تحویل میں لے لئے .

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

Shares: