عید الاضحی پر جہاں بہت ساری فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں وہاں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے، سائرہ اور شہروز کو مختلف سلیبرٹیز ان کی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں دے رہیں، سجل علی بھی آ گئی ہیں اپنے فرینڈز کو سپورٹ کرنے کےلئے انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دونوںفرینڈز سائرہ اور شہروز کو فلم کی کامیابی کے لئے نہ صرف دعائیں دی ہیں بلکہ کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں جلد سے جلد اس فلم کو دیکھ لوں. سجل علی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور شائقین سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گے.
یاد رہے کہ ”سائرہ اور شہروز نے فلم اس وقت سائن کی جب یہ دونوں میان بیوی تھے” لیکن ریلیز اس وقت ہو رہی ہے جب دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے کافی بے تاب دکھائی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کی یہ فلم اگر سپر ہٹ ہوتی ہے تو یہ دونوں دوبارہ کوئی فلم ایک ساتھ سائن کریں گے یا نہیںیہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.
شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا








