سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو چند روز قبل ایک دھمکی آمیز خط ملا جس کے بعدممبئی پولیس نے سلمان خان اور سلیم خان کے بیانات قلمبند کئے،پولیس ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے خط سلیم خان تک پہنچانے کےلئے راجھستھان سے ممبئی تک کا سفر کیا۔ممبئی پولیس کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خط دینے والے تینوں بندوں کا پتہ چل گیا ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا ہم نے پولیس کی چھ ٹیمیں تیار کی ہیںجوانڈیا کی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔پولیس تحقیقات کرنے کےلئے سلمان خان کے گھر کے باہر کی سی سی فوٹیج بھی دیکھ رہی ہے۔
یادرہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے بعد جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور ابھی جو باپ بیٹے کو خط موصول ہوا ہے اسکے بارے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی انہی کی طرف دیا گیا ہے۔سلمان خان اور سلیم خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تحقیقات کس کروٹ بیٹھتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔سلما ن خان کے پرستار ان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان کی مکمل حفاظت کی جائے ۔