مزید دیکھیں

مقبول

سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ دئیے جانے کا اعلان

ابوظہبی نے سلمان خان کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ،دبنگ خان اکیلے نہیں ہیں جن کو یہ ویزہ جا ری کیا رہا ہے بلکہ ان کے ساتھ جنیلیا دیش مکھ ،رتیش دیش مکھ ،انیس بزمی ،دیویا کمار اور آندرے کو گولڈن ویزہ جا ری کیا جا رہا ہے۔ابوظہبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا ایوارڈز کی میزبانی بھی کی تھی۔ اس بار ایوارڈز کے لئے ہوسٹنگ کے فرائض سلمان خان نے دئیے تھے،ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی تھی ۔صرف بھارتی اداکاروں کے پاس گولڈ ن ویزہ نہیں ہے بلکہ پاکستانی بھی چند ایسے آرٹسٹ ہیں جن کے پاس گولڈن ویزہ ہے جس میں فخر عالم ،سعدیہ خان اور علی ظفر کا نام قابل زکر ہے۔ فخر عالم پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنہیں گولڈ ن ویزہ جاری ہوا تھا ۔ علی ظفر کو اس کے بعد جاری

ہوا جبکہ خدااور محبت سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سعدیہ خان کو حال ہی میں گولڈن ویزہ جاری ہوا انہوں نے یہ خبر گولڈن ویزہ جاری ہونے کے ایک ماہ کے بعد اپنے پرستارں کے ساتھ شئیر کی ۔ واضح رہے کہ گولڈن ویزہ مل جانے پر متحدہ عرب امارات میں دس سال کے لئے نہ صرف رہا جا سکتا ہے بلکہ ملازمت اور بزنس بھی کیا جا سکتا ہے ۔بہت سارے فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس ویزہ کو حاصل کرنے کےلئے درخواست دیتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے فنکار بھی ہوتے ہیں جنہیں درخواست کے بغیر ہی ویزہ جا ری کر دیا جاتا ہے ۔