بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کو عالمی وبا کورونا سے مشروط کر دیا-
باغی ٹی وی :سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی 55 ویں سالگرہ منا ئی اور انہوں نے ممبئی میں اپنے فارم ہاؤس میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کی ریلیز سے متعلق بھی بات کی ہے –
سلمان خان نے کہا کہ اگلے سال عید پر فلم ’رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔