اداکارہ سارا خان کے انسٹاگرام پر دس ملین فالورز ہو گئے ہیں اور وہ تیسری پاکستانی ایکٹریس بن گئی ہیں جس نے دس ملین فالورز کی تعداد کو انسٹاگرام پر کراس کیا ہے. سارا خان انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں. سارا خان اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں. انہوں نے گلوکار شبیر فلک کے ساتھ شادی کی ان کی ایک بیٹی بھی ہے. سارا خان کا آج کل ڈرامہ سیریل وبال چل رہا ہے اس ڈرامے میں سارا خان روٹین سے ہٹ کر کردار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں .انہوں نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے لئے بالوں کی کٹنگ بھی کروائی. اس سے قبل کا انکا عمران
اشرف کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل نے بہت پذیرائی حاصل کی . اس میں بھی ان کا کردار ایسا تھا کہ جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا . سارا خان نہایت ہی پروفیشنل ہیں. سارا خان کم مگر معیار کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنی بیٹی کی تصاویر بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں. سارا کا اپنے شوہر فلک شبیر کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں وہ مجھے ہر ہروز ایک پھول لا کر دیتے ہیں جس دن پھول نہ لائیں اس روز چاکلیٹلاتے ہیں.