سعودی عرب کی حدود میں 6 پاکستانی ملاح کتنے روز سے پھنسے ہیں؟

بحیرہ احمر میں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا، مہر نامی جہاز میں 6 پاکستانی ملاح پھنسے ہوئے ہیں ،ملاحوں نے اپیل کی ہے کہ سمندر میں 15روز سے پھنسے ہوئے ہیں مدد کی جائے،

جہاز کے کپتان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کا رخ کسی بھی طرف نہیں موڑ سکتے ،ملاحوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول ملے ہوئے پانی میں چاول ابال کر کھانے پر مجبور ہیں، فوری مدد نہ کی گئی تو موت کو اپنے قریب دیکھ رہے ہیں،

مہر نامی جہاز کے نائب کپتان دلدار احمد نے بی بی سی کے عمیر سلیمی سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی دو ہفتے سے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کی حدود میں پھنسا ہوئے ہیں۔بحیرہ احمر میں پہلے جہاز کا ایک انجن خراب ہوا، پھر دوسرا اور اس کے بعد جہاز کے سٹیرنگ کا ہائیڈرولک سسٹم بھی جواب دے گیا وہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں ہمارے مرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ کم از کم اگر ہماری پاکستانی اور مسلمان نہیں تو انسان ہی سمجھ کر ہماری مدد کی جائے۔

دلدار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھ عملے کے پانچ ارکان، جن میں سلام الدین، عبدالغنی، محمد اسماعیل، محمد شفیع اور علی محمد نامی افراد شامل ہیں، جہاز کو عمان سے مصر لے جا رہے تھے عملے کے پاس اب جہاز میں کھانے کے لیے چاولوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے وہ اور ان کے ساتھی سب بیمار ہیں اور انھیں بات کرنے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔

Shares: