سعودی فوٹوگرافر عمار الامیرکی حرم میں لی گئی تصویر نے اٹلی میں تصویروں کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا
سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر
روم ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سعودی فوٹوگرافر عمار الامیرکی حرم میں لی گئی تصویر نے اٹلی میں تصویروں کے بین الاقوامی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا، بین الاقوامی مقابلہ فوٹو گرافی سیینا میں دلچسپ چہروں اور کرداروں کے محور کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی جسے پوری دنیا کے پیشہ ور مصوروں نے ہزاروں تصاویر میں سے اس تصویر کوبہترین ایوارڈ کی مستحق قرار دیا گیا،
ٹی وی کے کیمرہ مین اور ہدایتکار عمار الامیر نے العربیہ ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے حرم مکی میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلمانوں کو خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت اور شعائر اسلام کی ادائیگی کے منظر کواپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اسے دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے سامنے پیش کیا جس پر مجھے فخر ہے، سیینا دنیا کے فوٹو گرافی کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے،