سینیٹ الیکشن میں نااہلی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے سینٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رؤف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا۔ ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے جبکہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

Comments are closed.