سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، اجلاس میں وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر عتیق شیخ، سینیٹر شہزاد وسیم و سینیٹر رانا مقبول شریک ہوئے
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی کی
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سینیٹر کلثوم پروین کو زبردست خراج تحسین پیش کی اور ایک قرارداد پاس کیا،
قرارداد میں سینیٹر کلثوم پروین کو انکی خدمات اور بہادرانہ آواز پر خراج تحسین پیش کی،
سینیٹر کلثوم پروین قائمہ کمیٹی داخلہ کی ممبر تھی،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج انکی کمی کو ہم سب محسوس کر رہے ہیں،سینیٹر کلثوم پروین کی خدمات ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائے گی،
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے ہزارہ برادری کے تیرہ بیگناہ افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید مزمت کی
کمیٹی نے تیرہ افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ، مچھ کے علاقہ میں ہزارہ برادری کے تیرہ افراد کا بیہمانہ قتل انتہائی افسوسناک و قابل مزمت ہے،
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ ہزارہ برادری و غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہزارہ برادری پر حملہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کا دشمن کیطرف سے سازش ہے، کچھ دن پہلے کہہ چکا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، شیعہ سنی سے اپیل ہے کہ دشمن کی چالوں میں نہ آئے اور دشمن کا متحد ہوکر مقابلہ کرے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ ڈسانفولیب کی انکشافات کیخلاف انٹرپول میں جائے، شیخ رشید کو کمیٹی اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،
وزارت داخلہ ڈس انفو لیب کے انکشافات کی بنیاد پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں جائے، کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں ملوث ہے، میں حکومت سے بھارت کے سائبر کرائمز کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ دہراتا ہوں،













