شاہ لطیف سے منشیات فروش ملزمان گرفتار۔

شاہ لطیف سے منشیات فروش ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔مختلف کارروئیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے تین کلو سے زائد چرس اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد۔

ملزمان سے برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ شاہ فیصل اور سعودآباد کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں۔ یہ ضلع ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت کرتے تھے۔ یہ عادی مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔ ان ملزمان میں نعیم، شاہ زیب، شہزاد، سلیم اور راجہ افتخار شامل ہیں۔

Comments are closed.