شاہ سلمان بن عبد العزیز کا سیکیورٹی آفیسر پر اسرار طور پر قتل

0
40

شاہ سلمان بن عبد العزیز کا محافظ میجر جنرل عبد العزیز الفہم پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا

باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کے محافظ میجر جنرل عبد العزیز الفہم کو مبینہ طور پرذاتی جھگڑے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ، اور بتایا گیا ہے کہ جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں منتقل ہونے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام جب میجر جنرل عبد العزیز بن بداء الفہم اپنے دوست ترک بن عبد العزیز السبطی کے ساتھ صوبہ جدہ کے ساحل سمندر میں واقع اپنے گھر جانے کا پروگرام تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں‌ لوٹ سکے ۔ ان کے ایک دوست کا نام ممدوح بن مشعل آل علی تھا۔
وہ شاہ سلمان کے آس پاس کا سب سے مشہور چہرہ تھا ….. وہ شاہ عبد اللہ کا سپیشل سیکیورٹی آفیسر بھی تھا …
وہ شہزادوں اور دیگر شاہی خاندان کے لوگوں کو بھی کو بادشاہ کے قریب آنے سے روک سکتا تھا …. وہ بہت طاقت اور ناقابل رسائی تھا پھر بھی پراسرار انداز سے اسے مار دیاگیا …اس کا قاتل بھی دوسرے محافظوں کے ذریعہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اہلکار بن اوید نے تین ٹویٹس شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر الفہم ہفتہ کی شام اپنے ایک دوست کے گھر میں ایک دوسرے دوست کی گولیوں سے ہلاک ہوا تھا جس میں ان کے درمیان تنازعہ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی۔

اس بارے کافی چہ مگوئیاں ہیں اور کی سوالات جنم لے رہے ہیں. کہ واقعے کے وقت سکیورٹی فورسز گھر سے باہر کیوں تھے اور کیا کسی فائل کو بند کرنے کے لئے مجرم کو براہ راست مارا گیا تھا..؟

Leave a reply