شہبازشریف کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

0
33

شہبازشریف کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طلب کر لیا

نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا ہے۔ نیب نے نوٹس میں کہا ہے کہ 17 اپریل کو نیب آفس میں حاضر ہوں ،نیب کی جانب سے نوٹس شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں بھجوایا گیا ہے.

واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے ہوئے تھے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد وہ پاکستان واپس آئے اور پارٹی اجلاس و دیگر امور میں متحرک ہیں، شہباز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی تا ہم وزیر اعظم کے خطاب کے بعد شہباز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا

شہباز شریف کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید اور کرفیو کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں،شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں ، شہباز شریف پہلے ہی ضمانت پر ہیں ، اب نیب نے پھر شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے.

قبل ازیں رواں ماہ ہی لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے، عدالت نے جواب طلب کر لیا.

واضح رہے کہ ماہ جنوری میں احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی تھی، دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر دلائل دئیے اور کہا شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، ان کا اپنا علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے لئے انہیں 9 اور 15 جنوری کا وقت دیا ہے، عدالت شہباز شریف کو مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کا حکم دے۔

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

نیب نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے وکیل کو خود علم نہیں ہے کہ ان کے موکل کب واپس آئیں گے، شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے ہیں، عدالت مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، عدالت نے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا تھا

Leave a reply