منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے

0
44

احتساب عدالت لاہور،منی لانڈرنگ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی

شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا گیا ،گواہ نے بیان دیا کہ بینک اکاؤنٹس میں کوئی مشکوک ٹرانزیکشن دکھائی نہیں دی بینک افسر سے شہباز شریف کے وکیل نے جرح مکمل کی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر بینک افسران کو دوبارہ طلب کر لیا

منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی سماعت جسٹس نسیم ورک نے کی وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں شریک نہیں ہوئے-

شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی لیگل ٹیم نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائرکی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں اور شہباز شریف بھی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

واضح رہے کہ عدالت نے وکلاء کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر دلائل کے لیے آج طلب کیا تھا منی لانڈرنگ کیس میں تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply