مزید دیکھیں

مقبول

شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے

لاہور : شیخ رشید نے قربانی کیلئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قربانی کے لئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے اور کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید قربانی کیلئےاونٹ خریدنےمویشی منڈی پہنچ گئے، شیخ رشید نے کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں، بیماری کے باوجود خود مویشی منڈی گیا، بھاؤتاؤ کرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے تین میں خرید لئے۔

خیال رہے عید قرباں میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود ہے اور مختلف شہروں کی مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں میں بحث و تکرارجاری ہے۔ملک بھرمیں ہفتہ کوسنت ابراہیمی اداکی جائے گی، جس کےلیے قربانی کے خواہشمند من پسند جانورمناسب قیمت پرخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔