شلپا شیٹی کی والدہ نے بگ باس میں پریانکا کو فیورٹ قرار دیدیا

شلپا شیٹی جو کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں ان کی بہن شمیتا شیٹی دو بار بگ باس کے گھر گئیں لیکن دونوں بار ہی وہ مایوس لوٹیں کیونکہ وہ بگ باس کی ونر نہ بن سکیں. بگ باس کو چونکہ بہت شوق سے ہندوستان میں دیکھا جاتا ہے اس لئے ہر کوئی اپنا فیورٹ رکھتا ہے. اب جبکہ بگ باس 16 کا فائنل ہونے جا رہا ہے تو ہر کوئی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اپنے اپنے پسندیدہ کنٹیسٹنس کو سپورٹ کررہے ہیں ،ایسے میں شلپا شیٹی کی والدہ سنادا شیٹی کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے

بہت خوشی ہے کہ بگ باس 16 کا فائنل ہونے جا رہا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریانکا چوہدری میری پسندیدہ پارٹیسپینٹ ہیں ، انہوں نے اس گیم کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا. جس نفاست کے ساتھ انہوں نےبگ باس کو کھیلا ہے انہیں ہی جینا چاہیے اور ویسے بھی پریانکا صرف میری نہیں جنتا کی فیورٹ ہیں. یوں‌شلپا شیٹی کی والدہ سنادا شیٹی کا یہ ٹویٹ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے.

Comments are closed.