نواز شریف کا استقبال،سیالکوٹ سے ساڑھے سات ہزار بندہ لائینگے،سائرہ افضل تارڑ

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ،
0
78
saira tarar

سیالکوٹ۔ن لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور خواجہ محمد آصف نے پارٹی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اکیس اکتوبر کو میاں نواز شریف کو خوش آمدید کے حوالے سے جوش و ولولہ بڑھ رہا ہے۔سارے پروگرام کو ملکی سیاست کا بڑا ایونٹ سمجھتے ہیں،اکیس اکتوبر کے حوالے سے گوں مگوں کی کیفیت ختم ہورہی ہے ،جب مشرف نے میاں صاحب کو جلاوطن کیا تو میاں صاحب نے لینڈ کیااور انہیں دوبارہ واپس بھیج دیا گیا ، دوسری بار 2018 کے الیکشن کے وقت میاں نوازشریف بیٹی سمیت واپس آئے،میڈیا کو عوام میں آکر دیکھنا چاہئےکہ عوام میڈیا ہاٶسز میں نہیں گلی محلوں میں بستی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی آمد کے موقع پر تمام ورکرز کو جلسے میں شرکت کے لیے ٹارگٹ دیا گیا ہے۔اللہ کے فضل سے یہ کلئیر ہے کہ میاں صاحب واپس آرہے ہیں, سیالکوٹ ضلع کو پانچ ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،فی پی پی حلقہ پانچ سو افراد کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،این اے کے امیدوار کو بھی پانچ پانچ سو افراد کو لیجانا ہوں گے۔اسطرح سیالکوٹ ضلع سے استقبال کے لیے جانیوالے افراد کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہو گی۔ پی ڈی ایم کے سابقہ جلسے میں لوگوں کی تعداد پی ٹی آئی کے جلسے سے زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، نواز شریف مینار پاکستان جلسہ کریں گے، ایئر پورٹ سے وہ مینار پاکستان پہنچ کر کارکنان کو نیا بیانیہ دیں گے،

مینار پاکستان جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی

مبشر لقمان کا نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

 نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی

نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی اور کی تصویر نہیں لگے گی

Leave a reply