کراچی :سندھ حکومت نے پولیس نظام میں عجیب فیصلے کرکے سب کو حیران کردیا ، اس عجیب فیصلے کے مطابق سندھ پولیس میں خواجہ سراوں کوبھی ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بعض ناقدین کہتے ہیں‌کہ یہ سندھ حکومت کا شہرت کمانے کا ایک عجیب ڈھونگ ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ فیصلے آج کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں محکمہ پولیس کے اہم اجلاس میں ہوئے۔

مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

وزیراعلیٰ‌سندھ کی صدارت میں‌وہنے والے اس اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلوں اور دیگر واقعات میں معذور ہونے والے اہلکاروں کو پیکج کے ساتھ ملازمت بھی دی جائے گی ۔اس اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ سندھ میں غازی پولیس اہلکاروں کی تعداد دو سو ہے ۔ مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قوم کی حفاظت کے خاطر قربانی دینے والوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔

پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

وزیراعلیٰ‌ کی صدارت میں‌ہونے والے اس اجلاس میں آئی جی سندھ امام کلیم بھی شامل ہوئے اور سندھ حکومت کے بڑوں‌کی آراوتجاویز اور احکامات کا جائزہ بھی لیا ، اس اجلاس میں‌وزیراعلی سندھ نے خواجہ سراؤں کو سرکاری نوکریوں میں مخصوص کوٹہ دینے کا فیصلہ بھی کیا اورکہا خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ان کو ملازمتی کوٹا دینا ضروری ہے ۔

“مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان” لاک ہے

مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

Shares: