پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی

0
61

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ذمہ داران کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق خصوصی ہدایات دے دیں ہیں-

عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ذمے داران نے ملاقات کی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں پر خصوصی ہدایات دیں، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھاکہ آئندہ جمعرات یا جمعے کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے -چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ ’جمعرات یا جمعے‘ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر منظم احتجاج کا راستہ روکا گیا تو ملک بند ہوجائے گا۔‘

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا۔ مجھے پکڑ لیں گے تو کیا لانگ مارچ نہیں ہوگی؟ کیا یہ منظم احتجاج چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ ملک سری لنکا کی طرف جائے۔ منظم احتجاج کا راستہ روکا گیا تو ملک بند ہوجائے گا جمعرات یا جمعے کو اعلان کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

Leave a reply